ٹھٹھہ : ریجنل الیکشن کمشنر کا مختلف ڈسپیچ سینٹرز کا دورہ

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) ریجنل الیکشن کمشنر کا مختلف ڈسپیچ سینٹرز کا دورہ
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر و ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ ڈویژن عبدالرحمان آرائیں نے تحصیل ٹھٹھہ، گھوڑاباری اور میرپور ساکرو سمیت ديگر مختلف ڈسپیچ سینٹرز کا دورہ کرکے الیکشن مٹیریل کی ترسیل کا معائنہ کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صاف، شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدار انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریبآ ضلع کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر مقرر عملہ اور پولنگ مٹیریل کی ترسیل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں انتخابی سامان دینے کے لیے 5 پوائنٹس بنائے گئے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے لیے 320 پولنگ اسٹیشنز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹھٹہ میں 43 خواتین، 45 مردوں اور 232 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں تاکہ ضلع میں انتخابات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر و ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ ڈویزن عبدالرحمان آرائیں نے ضلع میں قائم مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے سیکیورٹی سمیت دیگر تمام امور کا جائزہ بھی لیا۔

Leave a reply