ریجنل پولیس آفیسر عبدالکریم کی ڈی پی او آفس نارووال میں کھلی کچہری

0
25

ریجنل پولیس آفیسر عبدالکریم کی ڈی پی او آفس نارووال میں کھلی کچہری۔
کھلی کچہری میں عوامی شکایات کو سنااور شکایات کے ازالہ کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔
کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اورعوام کے درمیان خوشگوار فضا پیداکرنا اور نفرت کی حائل خلیج کو دور کرنا ہے۔
شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کو عدالت مجاز سے سزا دلوانا پولیس کااولین فرض ہے۔
ریجنل پولیس آفیسر عبدالکریم
گوجرانوالہ ریجن : انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کے پیش نظر ریجنل پولیس آفیسر عبدالکریم نے ”عوامی رابطہ مہم“کے تحت ڈی پی او آفس نارووال میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں عوامی شکایات کو سنااور شکایات کے ازالہ کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نارووال سید علی اکبر کے علاوہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسرعبدالکریم نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اورعوام کے درمیان خوشگوار فضا پیداکرنا اور نفرت کی حائل خلیج کو دور کرنا ہے۔شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کو عدالت مجاز سے سزا دلوانا پولیس کا فرض ہے۔آر پی او نے کہا کہ کمیونٹی کے تعاون کے بغیر پولیس کا وجود بے معنی ہو کر رہ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کا فرض ہے کہ جرائم پیشہ اور شر پسند عناصر کی نشاندہی کریں تا کہ جرم کو سر زد ہونے سے قبل روک لیا جائے اور جرائم کی بیخ کنی میں مدد مل سکے۔آر پی او نے کہا کہ پولیس افسروں کے لئے لاز م ہے کہ وہ اپنے رویوں میں بہتری لائیں اور عوام الناس کی خدمت کے لئے خود کو وقف کر دیں۔اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے سر انجام دیں۔کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔آخر میں ریجنل پولیس آفیسرعبدالکریم نے کہا کہ عدل و انصاف کی فراہمی اور امن و امان کی بہتر صورت حال کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔

Leave a reply