رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی ۔ درخواست چیف جسٹس کو دوسرے بنچ کی تشکیل کے لیے بھجوا دی ۔
عدالت نے نوٹ میں لکھا کہ میں یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کمیٹی کا ممبر ہوں ایسے میں درخواست پر سماعت نہیں کر سکتا ۔مسٹر جسٹس شاہد وحید نے اسلامک سٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکتر عثمان احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست گزار نے کہا کہ وہ ایکس پاکستان لیو پر دو سال کے لیے پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک چلا گیا ۔اسکی 2014 سے تنخواہوں سے کٹوتی شروع کر دی گئی ۔اس پر بغیر اجازت بیرون ملک جانے کا الزام عائد کیا گیا ،عدالت نے اسکی کٹوتی کے خلاف درخواست دادرسی کے لیے رجسٹرار یونیورسٹی کو بھجوا دی
درخواستگزار نے اب تک مزید کہا کہ اسکی اب تک 8لاکھ 40ہزار کی کتوتی کی گئی ۔عدالت کے سات ستمبر 2018 پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ۔عدالت رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے