باجوڑ این اے 108 میں آزاد امیدوار ریحان زیب کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے
ریحان زیب کو دو روز قبل گولیاں مار کر قتل کیاگیا تھا،ریحان زیب تحریک انصاف کے امیدوار کے مقابلے میں آزاد الیکشن لڑ رہے تھے،ا نہوں نے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لئے درخؤاست دی تھی تا ہم پی ٹی آئی نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا تھا,ریحان زیب کی موت کے بعد تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف کا حمایت یافتہ امیدوار تھا تا ہم حقیقت اسکے برعکس ہے، ریحان زیب کو ٹکٹ نہیں ملا تھا بلکہ وہ آزاد امیدوار اور پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے تھے.
دوسری جانب باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ کے واقعے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،پولیس کے مطابق پتھراؤ کرنے والے 25 سے زائد افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ،ایف آئی آر کے مطابق امیدوار ریحان زیب کے قتل پر شرپسندوں نے باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ کیا تھا،مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے قتل کو سیاسی مقاصدکے لیے استعمال کیا، مخصوصی سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے مقامی افراد کو جمع کرکے مشتعل کیا، مشتعل افراد نے دروازہ توڑنےکی کوشش کی اور ریاست مخالف نعرے بھی لگائے،مظاہرین کے خلاف تھانہ خار ضلع باجوڑ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے
این اے 8 باجوڑ میں امیدوار کا قتل ،الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدوار کے قتل کا نوٹس لے لیا
الیکشن کمیشن نے آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ، الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔باجوڑ میں عام انتخابات ملتوی کردیے گئے، باجوڑ میں آزاد امیدوار کے قتل کے بعد مذکورہ حلقے میں الیکشن ملتوی کئے گئے،ریحان زیب پر قاتلانہ حملے کے بعد حلقہ این اے 8 اور پی کے 22 پر الیکشن ملتوی ہوگیا۔ الیکشن کمیشن باجوڑ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا