رہبر کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا

0
56

رہبر کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا

تفصیلات اپوزیشن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں اکرم خان درانی ،احسن اقبال، طاہر بزنجو، نیئر بخاری، میاں افتخار، عثمان کاکڑ اور فرحت اللہ بابر شریک ہوئے۔

کمیٹی نے پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کرانے کیلئے دباؤ بڑھانے اور الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا جبکہ فارن فنڈنگ کیس پر اعلی عدلیہ سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد رہبر کمیٹی کے ارکان پارلیمنٹ ہائوس سے پیدل ہی احتجاج کے لیے الیکشن کمیشن پہنچے۔ ارکان اسمبلی نے احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی روانہ کی بنیاد پر سماعت کا مطالبہ کیا۔

اکرم درانی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو رہبر کمیٹی کی طرف سے یادداشت پیش کریں گے جس میں ان سے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ پر کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں تاخیر ملک قوم کے لیے نقصان دہ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والوں نے عوام کے چندے کے ساتھ کھلواڑ کیا، پی ٹی آئی بےقصور ہے تو وہ کیوں درخواست دے رہی ہے کہ مقدمے کی کارروائی خفیہ رکھی جائے۔فارن فنڈنگ کیس کرپشن کی تاریخ کا میگا اسکینڈل ہے:

Leave a reply