حکومت کیخلاف مولانا کی نئی تحریک، رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب، ن لیگ اور پی پی کو دعوت دی گئی یا نہیں؟

حکومت کیخلاف مولانا کی نئی تحریک، رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب، ن لیگ اور پی پی کو دعوت دی گئی یا نہیں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہبر کمیٹی کا اجلاس کنوینئر اکرم خان درانی نے کل طلب کرلیا

رہبر کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر 3 بجے اکرم خان درانی کی رہائشگاہ پر ہوگا،اجلاس میں اپوزیشن کی نئی تحریک پر مشاورت ہوگی،ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کو رہبر کمیٹی اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا،

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے بغیر اپوزیشن جماعتوں نے نئی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے جس کا پہلا پروگرام لاہور میں ہو گا،

چند روز قبل اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا تھا جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر جماعتیں شریک ہوئی تھی، مولانا فضل الرحمان نے 19 مارچ کو لاہور میں آئین پاکستان تحفظ تحریک کے آغاز کا اعلان کر دیا،

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اس طرح تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کیلئے راستے بنائیں گے،عوام کو بیچ منجھدار میں چھوڑ دینا، گلہ شکوہ تو بنتا ہے،پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنے حجم کیساتھ تعاون کرتیں تو صورتحال مختلف ہوتی،عام آدمی کا مذاق اڑایا جا رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے،

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم آزادی مارچ سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں،19مارچ کو لاہور میں آئین پاکستان کانفرنس ہوگی،آئین جمہوریت کا تحفظ ،اسلامی تشخص کا تحفظ کریں گے،پاکستان کے دل لاہور سے آغاز کر رہے ہیں،

 

Comments are closed.