رہبرا اور چوہدری آج سینما گھروں کی بن رہی ہیں زینت

0
187

امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم رہبرا اور نیہا لاج کی فلم چوہدری آج ملک بھر کے سینما گھروں‌ میں ریلیز ہونے جا رہی ہیں. دونوں فلمیں عید سے پہلے لگائی جا رہی ہیں دیکھنا یہ ہے کہ عید تک یہ کیسا بزنس کرتی ہیں اور عید پر ہی ریلیز ہونے والی دو بڑی فلموں قائداعظم زندہ باد اور لندن نہیں‌جائونگا کے لگنے تک لوگوں کی کتنی دلچپسی حاصل کرتی ہیں. فلم رہبرا کی مرکزی کاسٹ میں احسن خان اور عائشہ عمر ہیں جب کہ چوہدری میں سٹار کاسٹ بڑی ہے جس میں چوہدری کا کردار کرنے والے حاضر سروس ڈی ایس پی طارق اسلام اور شمعون عباسی ،یاسر حسین ثنا فخر و دیگر شامل ہیں۔

دونوں فلموں کی پرموشن کے رنگ کافی پھیکے رہے ،رہبرا کی ہیروئین آخری وقت تک اپنی فلم کی پرموشن میں دلچپسی لیتی ہوئی دکھائی نہیں دیں،اسی طرح سے چوہدری فلم کی زیادہ پرموشن نہیں کی گئی بڑے شہروں میں ایک آدھ چھوٹی سی تقریب رکھی گئی، حیرت کی بات یہ ہے شمعون عباسی اور یاسر حسین اپنی ہی فلم کی تشہیر کرتے دکھائی نہیں دئیے اس کے علاوہ ان دونوں فلموں کے پریمئیر تک نہیں کئے گئے۔فلم چوہدری کی پرڈیوسر نیہا لاج کہتی ہیں کہ انہوں نے اس فلم کو بہت محنت سے بنایا ہے لوگوں کو دیکھنی چاہیے اسی طرح‌ سے امین اقبال کا بھی دعوی ہے کہ ان کی فلم رہبرا دیکھنے کے بعد کئی دن تک لوگوں کے ذہنوں میں مختلف سوال اٹھتے رہیں گے.

Leave a reply