امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”رہبرا“ جو کہ چوبیس جون کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اس کی ریلیز سر پر ہے اور فلم کی ہیروئین عائشہ عمر غائب ہیں ۔وہ اس وقت سپین میں موجود ہیں عین فلم کی پرموشن کے دِنوں میں عائشہ عمر بیرون ملک چلی گئیں ۔فلم کی ریلیزسے قبل ان کے آنے کی اطلاعات تھیں لیکن سنا ہے اب وہ ریلیز کے روز بھی موجود نہیں ہوں گی۔ بائیس تاریخ کو کراچی میںایک میڈیا اپ رکھا گیا جس کو اب کینسل صر ف اس لئے کر دیا گیا ہے کیونکہ عائشہ عمر واپس نہیں آئیں ۔رپورٹس یہ ہیں کہ فلم کے ہدایتکار امین اقبال اور پرڈیوسر سائرہ افضل سمیت ٹیم سے جڑے تمام لوگ کافی پریشان ہیں کیونکہ عائشہ عمر فلم کی ہیروئین ہیں ان کے بغیر کس طرح میڈیا میٹ اپ کیا جا سکتا ہے یا پرموشن کی جا سکتی ہے۔ چوبیس تاریخ کو ریلیز ہونے والی فلم رہبرا کا پریمئیر کراچی لاہور کیا کہیں بھی نہیں کیا جا رہا۔
ڈائریکٹر امین اقبال کا کہنا ہے کہ فلم پہلے دکھا دینے سے کہانی آﺅٹ ہو جاتی ہے اور میں نے ایک اچھی چیز بنائی ہے مجھے یقین ہے کہ پریمئیر کے بغیر بھی لوگ اسے دیکھنے جائیں گے ۔دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ شاید فلم کا پریمئر کر ہی لیا جاتا اگر عائشہ عمر موجود ہوتیں ۔عین پرموشن کے دنوں میں فلم کے ہیرواحسن خان بھی لندن میں تھے وہ آج کل میں پاکستان پہنچ رہے ہیں یوں فلم رہبرا کی پرموشن کے رنگ پھیکے ہی رہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے کہ نہیں کیونکہ اس فلم کی پرموشن جس طرح سے ہوئی ہے اس سے تویہی لگ رہا ہے کہ فلم سے جڑے لوگ خصوصی طور پر مرکزی کاسٹ اپنی فلم کو خود ہی سپورٹ نہیں کررہے