چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک باقاعدگی سے خط لکھنے لگے آج کا خط کس کے نام اہم خبرآگئی

0
23

لاہور:چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک باقاعدگی سے خط لکھنے لگے آج کا خط کس کے نام اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کئی دنوں سے عالمی شخصیات کو باقاعدہ خط لکھ کرتازہ ترین صورت حال سے آگاہ کررہے ہیں ،لیکن آج جوانہوں نے خط لکھا ہے وہ بھی ایک اہم شخصیت کے نام ہے ،

ذرائع کے مطابق چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے یہ خط وزیراعظم عمران خان کو لکھا ہے جس میں سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعظم کو بیرونی قرضے معافی کے لئے فورس میجیور کی تحت عالمی اداروں میں درخواست دائر کرنے کا مشورہ دیا ہے

چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور یو ایس ایڈ سے قرضے فورس میجیور قانون کے تحت معاف کروائے جا سکتے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو کچھ بروقت اور موثر اقدامات تجویز کرنے کے لئے خط لکھ چکا ہوں

چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ معاشی بگڑتی صورتحال کو کم کرنے کے لئےکچھ ضروری اقدامات اٹھائے وقت کی ضرورت ہے،کورونا وائرس کیوجہ سے عالمی ادارے عالمی معیشت کو لاحق خطرات کی انتباہ کر رہے ہیں، یہ عیاں ہے کہ کورونا وائرس کیوجہ سے پاکستان کو بہت زیادہ اقتصادی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، ان کا کہپنا تھا کہ وبائی مرض کی وجہ سے عالمی قرض دہندگان سے معاشی پیکیج لینا وقت کی ضرورت بن چکا ہے،

چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہےکہ اسٹیٹ بینک نے مختصر وقت میں دو مرتبہ پالیسی شرح کم کی ہے جوکہ اب 9 % ہےپالیسی شرح 9% کرنے سے بھی کاروباری طبقے کو خاطرخواہ فائدہ نہیں پہنچے گا،کورونا وائرس نے ہماری معیشت کا پہیہ مکمل طور پر جام کردیا ہے، سینیٹر رحمان ملک کہتے ہیں‌کہ فورس میجیور قانون ہمارے پاس واحد قانونی راستہ ہے کہ ہم بیرونی قرضہ جات کی ادائیگیاں موخر کروا دیں،

چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے عمران خان سے کہا ہےکہ فورس میجیور کے تحت مدد لینے کےلئے حکومت پارلیمنٹ کا اعتماد بھی حاصل کر سکتی ہے،فورس میجیور کی شق عام طور پر قدرتی آفات، وبائی بیماری ، دہشت گردی جیسے حالات میں لاگو ہوتی ہے،ہمیں عالمی اداروں سے دس سال تک سود یا پورے قرضے معاف کرنے کے لئے فورس میجیور کے تحت درخواست دینا چاہئے،فورس میجور کے تحت آئی ایم ایف و دیگر قانونی طور پر قرضوں و سود ادایگیوں کو ختم کرنے کے پابند ہوں گے،پاکستان فورس میجیور کے تحت عالمی عدالت انصاف میں بھی جا سکتا ہے

Leave a reply