رہنما ایم کیو ایم کی نماز جنازہ کے اوقات کا اعلان

0
20

رہنما ایم کیو ایم کی نماز جنازہ کے اوقات کا اعلان

باغی ٹی وی : ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کی نماز جنازہ آج لندن میں محدود پیمانے پر ادا کی جائے گی ، کرونا وائرس کے ایس او پیز کی وجہ سے صرف ان کے فیملی ممبرز ہی آخری رسومات میں شرکت کر سکیں گے .

رضا ہارون نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ محمد انور کی دعا میں شرکت کرنے کے خواہش مند 22 فروری کو چار بجے ہینڈن سیمنٹر ہولڈرز ہل NW7 1NB میں فاتحہ خوانی کے لیے شرکت کرسکتے ہیں.


سابق ایم کیو ایم رہنما محمد انور 4 ماہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور وہ لندن کے رائل فری اسپتال میں زیر علاج تھے۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون نے ٹویٹ کرتے ہوئے محمد انور کی وفات پر تعزیتی پیغام لکھا.
سابق ایم کیو ایم رہنما محمد انور نے سوگواران میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔

Leave a reply