ممبئی:بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ ریکھا کی میتابھ بچن کے ساتھ تعلقات کی خبریں کئی دہائیوں سے میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔
باغی ٹی وی: یکھا اور امیتابھ کے درمیان محبت کی قیاس آرائیاں 1976 میں فلم دو انجانے کے سیٹ پر شروع ہوئیں، جب امیتابھ جیا بچن کے ساتھ شادی شدہ تھےریکھا کو ہمیشہ ’دوسری عورت‘ کا ٹیگ دیا گیا، لیکن انہوں نے کبھی ان الزامات کی پرواہ نہیں کی اور وہ اپنی محبت کا کھلے عام اظہار کرتی رہیں، جبکہ امیتابھ نے ہمیشہ خاموشی اختیار کی۔
حال ہی میں نیٹ فلکس کے شو دی گریٹ انڈین کپل شو میں ریکھا نے پھر ایک شعر کے ذریعے اپنی یکطرفہ محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو آپ کے پریم سے بھرے ہوئے ہیں، اس کا کچھ تو مان رکھیے، ہم روزانہ مر کے جی رہے ہیں۔
ٹرمپ کے بعد ملانیا ڈالر کرنسی بھی لانچ
ماضی کے ایک انٹرویو میں ریکھا نے امیتابھ کے انکار کو ان کے خاندان کی عزت کے تحفظ کی کوشش قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا اپنی شبیہ، خاندان اور بچوں کی حفاظت کے لیے کیا یہ ان کا حق تھا عوام کو ہماری محبت کے بارے میں جاننے کی کیا ضرورت ہے؟امیتابھ ایک قدامت پسند انسان ہیں،جو اپنی بیوی جیا کےجذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں چاہتے تھےوہ کبھی کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتے، اور اسی لیے اپنی بیوی کو بھی دکھ نہیں دیا۔
نیرج چوپڑا کی دلہن کون؟تفصیلات سامنے آ گئیں
ریکھا اور امیتابھ کا یہ غیر واضح اور پراسرار تعلق آج بھی بالی ووڈ کے مداحوں کے لیے تجسس کا باعث ہے-