سعودی عرب اوراسرائیل کے درمیان اسی سال رشتہ داری ہوجائے گی:اسرائیلی اخبارکادعویٰ

0
25

تل ابیب :سعودی عرب اوراسرائیل کے درمیان اسی سال رشتہ داری ہوجائے گی:اسرائیلی اخبارکادعویٰ ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار ’’یروشلم پوسٹ‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب 2021 کے آخر تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلے گا۔

اسی حوالے سے اسرائیلی اخبار ’’یروشلم پوسٹ‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی حکام کو پورا یقین ہے کہ تل ابیب اور ریاض کے درمیان 2021 کے آخر تک سفارتی تعلقات قائم ہو جائیں گے۔

رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی حکام کو پورا یقین ہے کہ ریاض اور تل ابیب کے تعلقات معمول پر لانے کا عمل جلد ہی پورا ہو جائے گا اور اگلے 12 مہینوں میں اس کے نتیجے برآمد ہونے لگیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اس طرح کے دعوؤں کے بارے میں سینئر اسرائیلی حکام کے بیانات میں تضاد پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے۔

ایک ہفتے پہلے صیہونی حکومت کے انٹیلیجنس کے وزیر الی کوہن نے کہا تھا کہ اگلے کچھ برسوں میں سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے لیکن یہ معاہدہ ٹرمپ کے وائٹ ہاوس سے نکلنے سے پہلے نہیں ہو پائے گا۔

Leave a reply