عمران خان ہمارا مشترکہ دشمن:مل کرمقابلہ کریں گے توجان چھوٹے گی:ن لیگ اورپی پی میں‌ رشتہ داری قائم

0
89

کراچی: عمران خان ہمارا مشترکہ دشمن ہے :مل کرمقابلہ کریں گے توہماری جان چھوٹ جائے گی:ن لیگ اورپی پی میں‌ رشتہ داری قائم ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے سندھ بھر میں ضمنی الیکشن میں پی پی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، ن لیگ نے سندھ بھر میں ضمنی الیکشن میں پی پی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔پی پی رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ حکومت نے 2 سال میں عوام کو قلاش کر دیا ہے، 5 سال میں کیا ہوگا اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

صدر ن لیگ سندھ محمد زبیر نے اس موقع پر کہا کہ یہ یاد رکھیں کہ عمران خان ہمارا مشترکہ دشمن ہے اس سے جان چھڑانے کا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے کہ مل کرمقابلہ کیا جائے ، محمد زبیر نے کہا اگرایسا نہیں کریں گے تو وہ ہماری جان نہیں چھوڑے گا ، محمد زبیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار پی ڈی ایم کے امیدوار تصور کیے جائیں گے، ملک میں مہنگائی، بےروزگاری اور غربت نے عوام کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

رہنما ن لیگ شاہ محمد شاہ نے کہا کہ ہم ہر جگہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ووٹ بھی دیں گے اور پولنگ اسٹیشنز بھی سنبھالیں گے۔

قبل ازیں، پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک وفد صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو کی قیادت میں مسلم لیگ ہائوس کراچی آیا، وفد نے ضمنی انتخابات میں حمایت اور مدد کی درخواست کی، جس پر مسلم لیگ ن نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ یکم جنوری 2021 کو لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے اعلان کیا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گی۔واضح رہے کہ جے یو آئی نے ضمنی الیکشن میں پارٹی کی بجائے آزاد حیثیت میں اپنے امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a reply