روجھان : پاکستان ایئر فورس کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ کچی آبادیوں اور کچے کے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

باغی ٹی وی : روجھان(ضامن حسین بکھر) پاکستان ایئر فورس کے شاہین چیف آف ایئر سٹاف کی ہدایت پر روجھان کی سیلاب سے متاثرہ کچی آبادیوں اور کچے کے علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری متاثرین سیلاب کچی آبادی بستی عیدگاہ، بستی سیفلانی مرحلہ وار امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے پاکستان ایئر فورس کے جوان دشوار گزار راستوں سے رودکوہی پانی میں گھیری بستیوں کے متاثرین افراد مرد و خواتین میں خشک راشن ،گرم ملبوسات، اور سیلاب متاثرین کے چھوٹے بچوں کے لئے بسکٹس، پانی کی بوتلیں بستی متاثرین میں تقسیم کیں علاوہ ازیں معزور اسپیشل بچوں کو بھی امداد سامان دیا گیا امدادی سامان نظم و ضبط کے ساتھ بلا امتیاز تقسیم کیا گیا ۔ اس سلسلے میں پاکستان ایئر فورس کے جوان پہلے دن سے ہی عوامی خدمات و قومی فریضہ احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ۔
کچی آبادی کے سیلاب متاثرین مکینوں نے پاکستان ایئر فورس کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان زندہ باد، پاک آرمی زندہ باد. پاکستان ایئر فورس زندہ باد کے نعرے فضاء میں گونج رہے تھے اس موقع پر ایئر فورس کے جوانوں کا کہنا تھا کہ چیف آف ایئر سٹاف کی ہدایت پر روجھان کے کچے کے علاقوں اور روجھان کی کچی آبادیوں کی متاثرہ بستیوں کی بحالی تک اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے ۔ قومی خدمت کے جزبے کے ساتھ پاکستان ایئر فورس ملکی و قومی خدمات کے لئے پرعزم ۔

Leave a reply