مزید دیکھیں

مقبول

ریلیف کی دعوے دار گورنمنٹ نے بجلی کی قیمتیں بڑھا دیں

    قصور
    گورنمنٹ نے بل بجلی بڑھا کر مہنگائی لاک ڈاؤن سے پریشان لوگوں کو مذید پریشان کر دیا،پچھلے سال کی نسبت اس ماہ بجلی کی قیمتیں و ٹیکس بڑھ گئے

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ نے ایک بار پھر بجلی مہنگی کرکے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے اور مہنگائی کا یہ سلسلہ دن بدن بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے جبکہ گزشتہ دو سال سے تنخواہیں و مزدوریاں نہیں بڑھی مگر ضروریات زندگی کی ہر چیز کئی گنا بڑھ گئی ہے
    بل بجلی میں جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں غریبوں کو نہیں بخشا جا رہا اور دعوے غریب عوام کو ریلیف دینے کے کئے جا رہے ہیں

غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری 2019 سے باغی ٹی وی سے وابستہ ہیں اور قصور میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف تعینات ہیں،عرصہ دراز سے کالم نگار ہیں