fbpx

اقوام متحدہ نے پاکستانی فلم ’’تلاش‘‘کوتلاش کرلیا ، ہیڈکوارٹرمیں اسکریننگ

نیویارک:اقوام متحدہ نے پاکستانی فلم ’’تلاش‘‘کوتلاش کرلیا ہیڈکوارٹرمیں اسکریننگ ،اطلاعات کے مطابق پاکستانی فلم’’ تلاش ‘‘کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں خصوصی اسکریننگ کی گئی ہے۔اس فلم میں‌ بچوں میں غذائی قلت سےجسمانی نشوونماپرمرتب ہونےوالے اثرات کےموضوع پربننےوالی فلم ’’تلاش ‘‘ کی اسکریننگ کاانعقاد بچوں کےحقوق پراقوام متحدہ کےمعاہدے کو 30 سال مکمل ہونےکےموقع پرکیا گیا۔

اقوام متحدہ میں پیش کی جانے والی اس فلم کی کہانی 3 ایسے میڈیکل طالبعلموں کے گردگھومتی ہےجنھیں صوبہ سندھ کےضلع تھرپارکر کے ایک گاوں میں طبی کیمپ لگانے کے لیے بھیجا جاتا ہے، جہاں انہیں مقامی وڈیروں کی جانب سے متعدد چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے مگر وہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

فلم کی ہدایات ذیشان خان نےدی ہےجبکہ فلم میں مرکزی کرداراحمدزیب، فاریہ حسن اورنعمان سمیع نےاداکیےجبکہ مصطفیٰ قریشی، سلیم معراج،ممتازکنول اوردیگرنےبھی کام کیاہے۔اسکریننگ کےموقع پرہدایتکارذیشان خان نےاقوام متحدہ میں پیش کرنےکاموقع فراہم کرنےپریواین پاکستان کلب کاشکریہ اداکیا۔

’عمران خان کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بناؤں گا،سراج الحق نےاپنے عزائم سے آگاہ کردیا

اس موقع پراقوام متحدہ کےلیےپاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم، اقوام متحدہ،عالمی ادارہ صحت، یو این ڈی پی کے اعلیٰ عہدیداران موجود تھےجنہوں نےپاکستانی فلم میں بچوں میں غذائی قلت کےاہم موضوع کوپیش کرنےکوسراہا۔فلم ’’تلاش ‘‘ پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہےجس کی اسکریننگ اقوام متحدہ کےہیڈکوارٹرزمیں ہوئی ہے ۔