اپوزیشن نےاین آراوکی خاطرقومی مفاد کےدوبل سینیٹ میں مسترد کردئیے:اپوزیشن سن لے! این آراونہیں دوں گا:وزیراعظم عمران خان

0
98

اسلام آباد:اپوزیشن کہتی ہے کہ این آر او دے دو گے تو بل پاس کروا دیں گے ورنہ پھر پاکستان ایف اے ٹی ایف کے شکنجے میں پھنسنے کےلیے تیاررہے:توسن لواین آراونہیں دوں گا : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں احتساب کا عمل سخت ہو گیا، اپوزیشن فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے باہر نکلنے کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہی ہے۔ یہ تو ملکی معیشت کو تباہ کر کے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروا دیتے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلقہ دو بل مسترد کر دیئے گئے۔ ان بلوں میں اینٹی منی لانڈرنگ اور اسلام آباد وقف املاک شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے میں کہہ رہا ہوں اپوزیشن رہنماؤں کے مفادات ملکی مفادات سے متصادم ہیں ہیں، احتساب کا عمل سخت ہوگیا ہے۔ اب ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلنے کی کوششوں کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے، اپوزیشن رہنما پارلیمنٹ کو کام کرنے سے روکنے کی کوشش کر کے اپنے کرپٹ پیسے کو بچانے کے لئے سرگرم ہیں۔

 

بات کو جاری رکھتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مؤثر کووڈ 19 حکمت عملی عالمی سطح پر کامیابی کی ایک پہچان بن چکی ہے، اپوزیشن نے پہلے کووڈ پالیسی کی کمزور کرنے کی کوشش کی۔ اب ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلنے کی کوششوں کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اپوزیشن اپنی لوٹ مار کو بچانے کے لئے جمہوریت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتی ہے، اپوزیشن نے این آر او حاصل کرنے کے لئے نیب کو بدنام اور حکومت کو بلیک میل کیا۔ یہ تو ملکی معیشت کو تباہ کرکے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کروادیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن این آر او حاصل کرنے کے لیے حکومت کو مسلسل دھمکا رہی ہے۔ یہاں واضح کرنا چاہتا ہوں کچھ بھی ہو جائے، این آر او نہیں ملے گا، این آر او دینا قوم کے اعتماد کے ساتھ غداری ہوگی۔

 

بات کو جاری رکھتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی دولت لوٹنے والوں کو جوابدہ ٹھہرانے کا مینڈیٹ لیا ہے، سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے دو این آر اوز دیے جس سے ہمارا قرض چار گنا بڑھا اور معیشت تباہ ہوئی، ملک مزید کسی این آر او کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اب ملک کو گرے لسٹ سے نہیں نکلنے دے رہے، اپوزیشن معیشت تباہ کرکے ملک میں غربت بڑھانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن نے پاکستان کو بلیک لسٹ کی طرف دھکیل دیا ہے۔

Leave a reply