مزید دیکھیں

مقبول

عمران خان پر وزیرآباد حملہ کے ملزم نوید کو عمر قید کی سزا

گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان پر وزیرآباد...

پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ...

پریش راول کے ناناپاٹیکر سے متعلق دلچسپ انکشاف

بالی وڈ کے سینئر اداکار پریش راول نے ناناپاٹیکر...

وفاقی محتسب اعجاز قریشی 30 اپریل کو ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے

ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ)وفاقی محتسب پاکستان...

بھارت ٹی ٹی پی، بی ایل اے سےدہشتگردی کروا سکتا،خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...

جاہلیت کی یاد تازہ : سفاک باپ کے ہاتھوں معصوم بیٹی قتل

سہارنپور : کوتوالی شہر میں دور جاہلیت کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے، سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر اپنی ایک سالہ معصوم بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، سفاک باپ نے اپنی ہی معصوم بچی کو گلا گھونٹ کر بے دردی سے موت کی نیند سلادیا۔

یہ واقعہ سہارنپور شہر کوتوالی کے علاقے نور بستی کا ہے جہاں ایک سالہ معصوم بچی کو لڑکا نہ ہونا اس قدر مہنگا پڑ گیا جس کی قیمت اسے اپنی جان دے کر چکانی پڑی۔

اس حوالے سے مقتولہ بچی کے رشتہ داروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کا والد ہمیشہ نشے میں دھت رہتا ہے اور اسے اپنے گھر میں بیٹی کی پیدائش بہت ناگوار گزری تھی۔

رشتہ داروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی پیدائش کے روز سے ہی ان کے گھر میں جھگڑے روز کا معمول تھے اور ملزم روزانہ شراب پی کر اپنی بیوی پر ظلم و زیادتی کرتا اور گالم گلوچ کرتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے مقتولہ بچی کی والدہ کی تحریری شکایت کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم اور دیگر تحقیقات کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آئے گی