لاہور:معروف صحافی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر برائے میڈیا خالد بٹ وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق معروف صحافی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر برائے میڈیا خالد بٹ جمعرات کی شام قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ،
خاندانی ذرائع کے مطابق خالد بٹ کی پچھلے کئی دنوں سے طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ معروف صحافی خالد بٹ نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز روزنامہ پاکستان ٹائمز سے کیا اور پھر اے پی پی کے لیے کام کیا۔
انہوں نے جنرل منیجر پبلک افیئرز، پی آئی اے کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ خالد بٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیا منیجر اور دو بار وزیر اعلیٰ پنجاب کے میڈیا پر مشیر بھی رہے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد چوک ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔