نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر دھماکا،اموات 60 سے بڑھ گئیں

0
55

نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر دھماکا،اموات 60 سے بڑھ گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں آج جمعہ کو پھر دھماکہ ہو گیا پے

افغانستان کے شہر قندھار میں مسجد باہر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 62 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ستر سے زائد افراد زخمی ہیں ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد ہے باہر دھماکہ اس وقت ہوا جب نمازی جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد واپس جانے کیلئے نکلے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔

مقامی باشندوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکہ جمعہ کی نماز کے بعد ہوا ،دھماکے کے بعد ہر طرف افرا تفری مچ گئی، طالبان کے سیکورٹی دستے علاقے میں پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی کا کہنا ہے کہ حکام دھماکے کی تفصیلات اکٹھا کر رہے ہیں ، مقامی صوبائی کونسل کے سابق رکن نعمت اللہ وفا نے کہا کہ دھماکہ امام بارگاہ مسجد میں پیش آیا اور بھاری جانی نقصان ہوا۔

15 اگست کے بعد سے افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد افغان مسجد کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے،گزشتہ جمعہ کو بھی افغانستان کے علاقے قندوز میں ایک مسجد میں دھماکہ ہوا تھا، اطلاعات کے مطابق دھماکہ اہل تشیع کی مسجد میں ہوا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق آج ہونیوالے دھماکہ خود کش حملہ تھا ،کئی اداروں نے رپورٹ کیا کہ دھماکہ ایک نہیں بلکہ تین تھے اور تینوں خود کش حملے تھے، ایک نے مسجد کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دو دیگر نے عمارت کے دھماکے سے اڑا دیا

قندھار خودکش دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے ،دھماکے کے بعد سیکورٹی حکام موقع پرپہنچ گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی نے قندھار مسجد پر خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ ہمسائیہ ملک میں تسلسل سے ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات انتہائی قابل تشویش ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہم افغان بھائیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ، افغان حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے ، دہشت گردی میں ملوث اور ذمہ داری قبول کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ،۔ دہشتگردی کا واقعہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ، افغان شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا افغان حکومت کی ذمہ داری ہے ، افغان حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور دہشتگردی کے واقعات کو رکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے ،

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

Leave a reply