شرم مگرتم کوآتی نہیں:شریفوں نےریسکیو1122 کےساتھ دشمنی کی: بہت جلد ملازمین کوریگولرکردیا جائے گا:چوہدری پرویزالٰہی

لاہور:شرم مگرتم کوآتی نہیں:شریفوں نےریسکیو1122 کےساتھ دشمنی کی: بہت جلد ملازمین کوریگولرکردیا جائے گا،اطلاعات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی ریسکیو 1122 کو خودمختار بنانے اور ملازمین کو ریگولرائز کرانے کیلئے میدان میں آ گئے

چوہدری پرویز الہٰی نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 جیسے شاندار کارکردگی کے حامل ادارے کو خودمختار نہ بنا کر اس کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے: چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس ادارے کی نہ صرف اندرون ملک بلکہ UNO نے بھی تعریف کی اور اس کی کارکردگی کو سراہا:

چودھری پرویزالٰہی نے افسوس کے ساتھ کہا کہ پھر بھی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو ریگولرائز نہیں کیا گیا تو یہ نہایت افسوسناک بات ہے: اگر اس محکمے کو خودمختار اور اس کے ملازمین کو ریگولرائز نہ کیا گیا تو میں ان تمام لوگوں کو بے نقاب کروں گا جو اس کام میں روڑے اٹکا رہے ہیں:

سپیکر پنجاب اسمبلی اگر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو خودمختار بنایا جا سکتا ہے تو کیا امر مانع ہے کہ اس ادارے کو ابھی تک خودمختار نہیں بنایا گیا: چودھری پرویزالٰہی اس ادارے کو حکومت نے rolling stone بنا دیا ہے: کبھی اس کو شہری دفاع کے ساتھ منسلک کر دیا جاتا ہے تو کبھی کسی اور ادارے کے ساتھ جو اس محکمے اور اس کے اہلکاروں کے ساتھ زیادتی ہے:

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس محکمے کے بل کو 2004ء میں ہماری حکومت نے ہی پاس کروایا تھا: چودھری پرویزالٰہی نے اس ادارے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 نے اس ادارے نے بلاتفریق امیر و غریب کے آج تک 90 لاکھ سے زائد مریضوں کو ریسکیو کیا:

چودھری پرویزالٰہی نے اس ادارے کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہاکہ آگ لگنے کے واقعات میں 400 ارب روپے کی ایک لاکھ 55 ہزار جائیدادوں کا تحفظ کیا:

چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہاکہ اس ادارے کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں:

وزیرقانون راجہ بشارت نے اس موقع پر کہاکہ حکومت اس کے مسودہ قانون میں ترمیم کیلئے کام کر رہی ہے؛انشاء اللہ جمعرات تک وہ اس ہاؤس کے سامنے وہ تمام سفارشات پیش کریں گے جو آپ نے بیان کی ہیں اس میں کسی بھی قسم کا کوئی فرق نہیں ہو گا:

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ کی خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب ایمرجنسی سروس کا ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا اپوزیشن سمیت تمام ارکان اسمبلی نے اس بل کی تائید کی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.