ننکانہ،ریسکیو 1122نے ماہ جنوری کی رپورٹ شائع کر دی،

0
25

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ایمرجنسی کے تناظر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی،ننکانہاجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید،ریسکیو سیفٹی آفیسر عمران شہزاد،اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی اور تمام ریسکیو آفیسر کے ساتھ ساتھ میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر بھی موجود تھے

اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ ریسکیو 1122ننکانہ نے ماہ جنوری میں 1555موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز میں 418سٹرک کے حادثات ،894میڈیکل ایمرجنسیز،20آگ لگنے کے واقعات،47لڑائی جھگڑوں کے واقعات،پانی میں ڈوبنے کے 2واقعات،عمارتوں میں منہدم ہونے کے 5واقعات اور 169دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز تھیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ ریسکیو1122ننکانہ نے 7منٹس کا ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے1555ایمرجنسیزمیں1556متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں 172 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 1309متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا اور ان حادثات کے دوران 75متاثرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے-

اس کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122ننکانہ نے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ماہ جنوری میں میڈیکل سٹاف کی موجودگی میں 512مریضوں کو چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیورز جس عزم سے موجودہ حالات میں پیشہ وارانہ طریقے سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں قابل ستائش ہے مزید SOP’sپر عمل کرتے ہوئے لوگوں کی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے-

ٹریفک حادثات کے تناظر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے اس بات پر زور دیا کہ والدین کم عمری میں اپنے بچوں کو ڈرائیونگ کی ہر گز اجازت نہ دیں اور موٹر سائیکل پر سائیڈ مرر کے ساتھ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تا کہ حادثات کو ممکن حد تک کنٹرول کیا جا سکے-

Leave a reply