ریسکیو 1122 میں بدعنوانی اور غیر قانونی بھرتی کیس، اسمبلی میں تحریک التوا جمع

0
36

ریسکیو 1122 میں بدعنوانی اور غیر قانونی بھرتی کیس کے حوالہ سے پنجاب اسمبلی میں ڈاکٹر رضوان نصیر کے خلاف تحریک التوا جمع جمع کروا دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک التوا دو خواتین ممبر صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا اور سمیرا احمد نے جمع کرائی ،سعدیہ سہیل رانا کی تحریک التوا میں کہا گیا ہے ڈاکٹر رضوان نصیر کو نومبر 2018 میں چارج شیٹ کیا گیا ،چارج شیٹ میں واضح کہا گیا ڈاکٹر رضوان نصیر نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے ساتھ مل کر غیر قانونی بھرتیاں اور غیر قانونی خریدوفروخت کیں .

پنجاب اسمبلی اجلاس، بھارت کے خلاف قرارداد منظور

سعدیہ سہیل نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ میں بھی ڈاکٹر رضوان نصیر کو بدعنوان کہا گیا ہے، بدعنوانی کے سرٹیفیکیٹ ملنے اور جرم ثابت ہونے کے باوجود ڈی جی اینٹی کرپشن ڈاکٹر رضوان نصیر کو گرفتار کرنے سے گریزاں کیوں ہیں؟

پنجاب اسمبلی اجلاس، حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست مسترد

ایم پی اے سمیر احمد کی تحریک التوا میں کہا گیا کہ رضوان نصیر اور شہباز شریف نے ملی بھگت سے 56 کروڑ 88 لاکھ کی جعلی ادویات خریدیں ، اینٹی کرپشن کی اپنی انکوائری میں ڈرگ کنٹرول انسپکٹر نے اس گھناؤنے کھیل سے پردہ اٹھایا ہے . ڈرگ کنٹرول انسپکٹر نے لکھا کہ ان جعلی ادویات سے کتنی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، وہ نہیں جانتے، یہ ادویات احمد میڈیکس ، کائن کرافٹ اور مادیما انٹر پرائیزر سے خریدی گئیں، ڈاکٹر رضوان نصیر کا جرم ثابت ہونے کے باوجود ڈی جی اینٹی کرپشن ڈاکٹر رضوان نصیر کو گرفتار کرنے سے گریزاں کیوں ہیں؟

Leave a reply