فیصل آباد: ریسکیو کی جانب سے عید الاضحی کے حوالے سے ایمرجنسی پلان جاری کر دیا گیا تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احتشام واہلہ کی زیرصدارت ریسکیو 1122 کا عید کے حوالے سے خصوصی اجلاس ریسکیو سینٹرل اسٹیشن میں منعقد ہوا جس میں ایمرجنسی آفیسر آپریشنز غلام شبیر کی جانب سے عید الاضحی کے ایمرجنسی پلان پر بریفنگ دی گئی ضلع بھر کے ریسکیو جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی
ذرائع کے حوالے سے یہ بتایا گیا ہے کہ ریسکیو جوان اپنے فرائض سرانجام دیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں شہریوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جاسکے. مساجد، عید گاہوں اور اہم مقامات پر اہلکاروں پر مشتمل 35 ریسکیو پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی جو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت تیار رہیں گی.
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے تمام آفیسرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر تمام سٹاف جوش و جذبہ سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے، اور تمام ایمرجنسی وہیکلز، ٹولز اینڈ ایکوئپمنٹ کی کارکردگی کو یقینی بنایا جائے، انکا کہنا تھا کہ دوران عید کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے فیصل آباد کی عوام کو ریسکیو 1122 کی جانب سے عید مبارک کا پیغام دیتے ہوئے کہا ریسکیو 1122 کسی بھی ناگہانی صورتحال میں آپکی مدد کے لئیے ہر وقت تیار ہے. ہماری عوام سے یہ اپیل ہے کہ دریائوں ندی نالوں میں نہانے یا تیراکی کی کوشش ہرگز مت کریں، قربانی کے وقت نا تجربہ کار لوگ تیز آلات کا استعمال اپنے ہاتھوں کی بجائے ہنر مند افراد سے کروائیں،
اپنے بچوں کو ون وہیلنگ اور اوور سپیڈ جیسی حرکات سے سختی سے روکیں۔موٹر سائیکل کی سواری کے دوران ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔کرونا کی ایس۔او۔پیز کا خیال رکھیں۔
میٹنگ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے عوام کو عید کی مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے دعا کی اللّہ پاک عید کے پر مسرت لمحات کو ملک پاکستان اور امت مسلمہ کے لئیے مبارک فرمائے اور ہر قسم کی ناگہانی آفات سے محفوظ فرمائے