ریسکیو کیڈٹ کے لیے آ سانی گھر میں بیٹھے ریسکیو ٹریننگ کا اجراء

0
33

بورےوالا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر وہاڑی انجینئر دانش خلیل کی ہدایت پر گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں ریسکیو کیڈٹ کور ایپ،بیسک لائف سپورٹ اور COVID-19کے حوالے سے ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں پرنسیپل کالج،سٹاف اور طلبہ نے شرکت کی ۔

کمیونٹی انسٹرکٹر کنول شہزاد بلوچ نے کرونا سے بچاؤ کے حوالے سےشرکاء کو فیس ماسک اور سماجی فاصلہ پر عمل کرنے پر بریف کیا ۔انسٹرکٹر ریسکیو آصف منیر برولہ نے طلبہ کو BLSکی عملی تربیت دی اور آخر میں تحصیل انچارج ریسکیو1122بورے والا عبدالجبار نے شرکاء کو ریسکیو کیڈٹ کور ایپ پر بریف کیا ۔

پرنسیپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین میڈیم نورین اظہر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے سیشن طلبہ کی غیر نصابی سرگرمیوں کا ضروری حصہ ہونے چاہیے تاکہ حفاظتی اقدامات پر عمل کر کے کرونا جیسی مہلک بیماری کا بطور قوم مقابلہ کیا جا سکے

Leave a reply