راولپنڈی :پاک فوج کا بلوچستان اور گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری اور اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کامیابھی سے جاری ہے اور پاک فوج اورایف سی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا بلوچستان اور گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور پاک فوج اورایف سی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ اور متاثرین کو خوراک اور طبی امداد کی فراہمی جاری ہے اور اب تک بلوچستان میں 700 خاندان محفوظ مقامات پر منتقل کیے جاچکے ہیں۔
بلوچستان اور گلگت بلتستان میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کردیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی بھی جاری ہے جب کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئیے مزید ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں۔