ریسکیو1122نے ماہ جون میں2749افراد کو ریسکیو کیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابر

0
26

ریسکیو1122نے ماہ جون میں2749افراد کو ریسکیو کیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابر

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر نے ماہ جون کی رپورٹ جاری کر دی۔گذشتہ ماہ ریسکیو1122کو55192کالز موصول ہوئیں ۔جن میں سے2576کالیں ایمرجنسی کی582انفارمیشن کی تھیں۔ ریسکیو 1122نے 566روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ،44فائر کیس،66لڑائی جھگڑے کے کیس،6ڈوبنے کے کیس،1عمارت گرنے،1639میڈیکل کیس اور254دوسرے مشترق حادثات پرریسپانس کیا ،ان حادثات میں ریسکیو 1122نے2749مریضوں کوریسکیوکیا۔ جن میں416افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امدادکی فراہمی،2255افرادکو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا اور 78افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی۔7منٹ ریسپانس ٹائم اور 86ایمرجنسیز روزانہ کی اوسط رہی۔

*روڈ ٹریفک حادثات کی رپورٹ:*

ماہ جون میں ضلع میں کل566ایکسیڈنٹ ہوئے جن میں768افراد زخمی ہوئے زخمی افراد میں مردوں کی تعداد597اور عورتوں کی تعداد171تھی۔ایکسیڈنٹس میں 13افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی ۔ان حادثات میں 24پیدل،1ڈرائیوراور743مسافرمتاثر ہوئے۔303ایکسیڈنٹ تیز رفتاری اور 263بے احتیاطی کے باعث پیش آئے۔جن گاڑیوں کاایکسیڈنٹ ہوا ان میں620موٹر سائیکلیں،66کاریں،66رکشے ،14بسیں اور89دوسری گاڑیاں شامل تھیں۔زخموں کے لحاظ سے 9ہیڈ انجری،32سنگل فریکچر،36ایک سے زائد فریکچراور691افرادخراشیں آئیں۔113افراد زندہ اور معمولی زخمی جبکہ642زندہ لیکن شدید زخمی ہوئے۔

*پیشنٹ ٹرانسفر سروس رپورٹ:*

گذشتہ ماہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال 869مریضوں کو منتقل کیا گیا۔تحصیل رحیم یارخان میں 79،صادق آبادمیں 236،خان پور میں 327،لیاقت پور میں227اور ان میں سے 120مریضوں کو ضلع سے باہردوسرے اضلا ع کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر نے گذشتہ ماہ کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مختلف صنعتی وتعلیمی اداروں میں بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی کے کورسزکرائے گئے۔اسی طرح اقتصادی راہداری پرمامور اداروں کے ساتھ ملکر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقیں کی گئیں۔عیدالفطر کے ایام میں ایمرجنسی پلان کے مطابق ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔ریسکیورز کو تنگ وتاریک جگہوں میں داخلے اور ریسکیوکرنے کے ریفریشرکورس کروائے گئے،سالانہ کیش ایوارڈ تقریب کا انعقاد ہوا اور گذشتہ سال بہترین کارکردگی دکھانے والے ریسکیورز کو کیش پرائز،اعزازی شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

Leave a reply