بحریہ ٹاون میں اضافی چارجز، لوٹ مار، مکینوں کا احتجاج

0
100

اسلام آباد:بحریہ ٹاون ریذیڈنٹس ویلفیئرایوایسی ایشن نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بحریہ ٹاون انتظامیہ کی طرف سے جاری غیر مناسب رویے پر احتجاج کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ بحریہ ٹاون کے مکین پہلے ہی غیر مناسب اور غیرضروری چارجز دے دے کراکتا گئے ہیں اوپر سے نئے چارجز نے رہی سہی کسربھی نکال دی ہے،

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بحریہ ٹاون انتظآمیہ کے رویے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے تنظیم کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کو ایک خط لکھا تھا جس میں مینٹیننس چارجز کم کرنے کی درخواست کی گئی تھی لیکن بجائے کم کرنے کہ بحریہ ٹاون نے مینٹینس کے بل میں من چاہا اضافہ کر دیا جوکہ سراسر زیادتی اور غیرمناسب ہے۔

اس سلسلے میں بٹروا نے بحریہ انتظامیہ سے میٹینگ بھی کی اور خطوط لکھ کر اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا لیکن بحریہ منجمنٹ کے سر پر جوُں تک نہ رینگی اور بٹروا کو کہا گیا کہ اضافہ واپس نہیں لیا جائے گا اور دھمکی بھی دی گئی کہ MSM سیکورٹی آپکو دیکھ لیگی۔
ان تمام باتوں کو ذہن میں رکھنے اور رہائشیوں کے دباو کے باوجود ھم نے ایک اچھے اور سُلجھے ہوئے شہری ہونے کا ثبوت دیا اور تمام رہائشیوں کو مینٹیننس کے بلز جمع کروانے کی ترغیب دی جو کہ کسی صورت جمع کرنے کو تیار نہ تھے۔

بحریہ ٹاون کے مکینوں نے اپنی بے بسی کا اظہارکرتےہوئے کہا ہے کہ بجلی کے چارجز پہلے ہی 6 روپے تک زیادہ دے رہےہیں اب انتظامیہ نے ہم سے اورکیا لینا ہے ، ہم تو پہلے ہی ستائے ہوئے ہیں لیکن ان کوترس نہیں آرہا ہے کہ اب زبردستی وصولیاں بند کردی جانی چاہیں

یہ ایک اجتماعی مسئلہ ہے اس لیے بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ آخر کب تک ہم بحریہ ٹاون کی رعایا بن کر بحریہ ٹاون کومن مانی کی اجازت دیتے رہیں گے،ھم بجلی کا ریٹ بھی پورے ملک میں سب سے زیادہ ادا کررہے ہیں اور لوڈشیڈنگ بھی ہم برداشت کررہے ہیں مینٹیننس کے چارجز بھی دوسری تمام سوسائٹیز سے زیادہ ہم ادا کر رہے ہیں اور سروسز کا معیار بھی کم سے کم تر ہم کو ہی سہنا پڑ رھاہے

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

Leave a reply