کراچی:پی آئی اے کا احترام 12 ربیع الاول کے سلسلے میں اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں کمی کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق قومی فضائی کمپنی نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری سنا دی۔
12 ربیع الاول کے موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں 12 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج (جمعرات) سے 12 ربیع الاول تک 6 روز کے لیے مسافروں کو یہ سہولت میسر ہوگی۔
خیال رہے ملک بھر میں 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے اس سال پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں سرکاری طور پر خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
یاد رہےکہ اس سے پہلے پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی تھی۔ لاہور سے کراچی 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے کر دیا گیاتھا ۔
تفصیلات کےمطابق قومی انٹر نیشنل ائیر لائن( پی آئی اے) کی جانب سےاندرون ملک کرایوں میں زبردست کمی کردی گئی، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین نیا پیکج متعارف کروادیا،لاہور سے کراچی 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے کر دیا،لاہور سے کراچی دو طرفہ کرایہ صرف 13 ہزار 5 سو کردیا گیا۔
35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کر دیا گیا،پر کشش کرایوں کے ذریعے لوگ سکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے،ترجمان پی آئی اے کا کہناتھا کہ اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے ۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے اسلام آباد کے لئے روزانہ چار پروازیں آپریٹ کرتی ہے، پی آئی اے لاہور کے لئے روزانہ دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے، کرایوں میں کمی غیر معینہ مدت تک رہے گی۔جس کی مدت 31 اکتوبرکوختم ہورہی ہے