محترم عمران خان صاحب:ہم بھی آپ کے ہی ہیں‌:اب بوڑھے ہوگئے ہیں‌،ہمیں نہ بھولنا:وزیراعظم کے نام اہم پیغام

0
33

اسلام آباد:محترم عمران خان صاحب:ہم بھی آپ کے ہی ہیں‌:اب بوڑھے ہوگئے ہیں‌،ہمیں نہ بھولنا:وزیراعظم کے نام اہم پیغام،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نام ایک اہم پیغام سامنے آیا ہے یہ پیغام ، یہ اپیل یہ درخواست کسی ایک فرد کی طرف سے نہیں بلکہ لاکھوں پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے

باغی ٹی وی کے مطابق یہ پیغام پاکستان کے ان شہریوں کی طرف سے ہے جو اپنی جوانی میں اس ملک کی خدمت کرچکے ہیں لیکن اب وہ بوڑھے ہوچکے ہیں ، یہ ہیں‌ پاکستان کے پینشنرز جن کیطرف سے وزیراعظم کے نام ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ!

جناب وزیراعظم صاحب آپ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں تو بڑھا دی ہیں لیکن خوشی کے اس موقع پرآپ پاکستان کے ان پینشنرز کو بھول ہی گئے جنہوں نے اپنی ساری زندگی اس ملک کی خدمت میں گزار دی اب توہم بوڑھے ہوچکے ہیں اورکام بھی نہیں ہوتا

ان پینشنرز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس عمر میں توسہارے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ، پینشنرز کی طرف سے یہ درخواست پاک فوج کے سابق جنرل کی طرف سے اپنے وزیراعظم کے نام دی گئی ہے

اس درخواست میں وزیراعظم سے کہا گیا ہے کہ جس طرح ملازمین کی تنخواہ 25 فیصد بڑھائی گئی ایسے ہی پینشنرز کے وظائف میں اضافہ کردیا جائے تو مہربانی ہوگی

لیفٹیٹنٹ جنرل ممتازگل نے وزیراعظم سے یہ درخواست کی ہے کہ جناب اب تو بوڑھے ہوچکے ہیں آپ کی طرف سے حسن توجہ کے مستحق ہیں

Leave a reply