fbpx

گوجرانوالاسےریسٹورنٹ مالکان نےایسا کیا کیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے دلوں کی دھڑکن بن گئے

گوجرانوالا:گوجرانوالاسےریسٹورنٹ مالکان نےایسا کیا کیا کہ میڈیا پرچھاگئے،اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ کے تمام ریسٹورنٹ مالکان نے اتحاد اتفاق کا ایسا مظاہر کیا کہ ہرکوئی خوش ہوگیا اورپھریہ منظردیکھتے دیکھتے ہی میڈیا کی زینت بن گیا

یہ منظریہ اتفاق ومحبت کا کام کچھ اس طرح ہے کہ گوجرانوالا سے تعلق رکھنے والے ریسٹورنٹ مالکان نے پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے

اس مبارک موقع پرشمولیت کرنے والوں میں چیئرمین پی آر یو سے ملاقات کے موقع پر گوجرانوالہ کے ریسٹورنٹس مالکان میں احمد سلیم۔ محمد عمر۔ ملک احسن۔ عثمان اسحاق۔حنان بیگ. کاشف اکرام. سکندر شیخ۔ اسد عباس اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پی آر یواور ناصر بٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر شامل تھے

گوجرانوالہ کے ریسٹورنٹس مالکان نے چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی سے ملاقات کے موقع پر شمولیت کا اعلان کیا۔

گوجرانوالہ ریسٹورنٹس مالکان نےاس موقع پر ریسٹورنٹس کی بحالی اور مسائل کے حل پر چیئرمین پی آر یو کو خراج تحسین پیش کیا اوراس موقع پر چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹ یونٹی ایسوسی ایشن عامررفیق قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ریسٹورنٹس کو ایس او پیز کے تحت کاروبار کی اجازت دے.

چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹ یونٹی ایسوسی ایشن عامررفیق قریشی نے کہاہےکہ ریسٹورنٹس کی بندش سے لاکھوں خاندان اور کاروبار شدید متاثر ہوچکا۔ بحالی کیلئے چیئرمین پی آر یو فنانشل پیکج دیا جائے۔

عامررفیق قریشی کہتے ہیں‌کہ سرکاری املاک پر قائم ریسٹورنٹس کے کرائے معاف. انڈسٹری کیلئے پیکج کا اعلان کیا جائے. عامر رفیق قریشی نے مزید کہا کہ ریسٹورنٹس ملازمین کو امداد۔ تنخواہوں کی ادائیگی اور کرائے کی مد میں ریلیف پیکج فراہم کیا جائے۔

چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹ یونٹی ایسوسی ایشن عامررفیق قریشی نے حکومت سے درخواست کہ کہ ریسٹورنٹس کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں بند کی جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.