آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ایک اسرائیلی ریسٹورانٹ اور یہودی عبادت گاہ پر نامعلوم افراد نے حملے کر کے آگ لگا دی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر افراد کی شناخت اور تلاش کا عمل جاری ہے۔

عالمی میڈیا اور آسٹریلوی حکام کے مطابق، یہودی عبادت گاہ پر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگائی گئی جبکہ اس سے کچھ دیر قبل قریبی اسرائیلی ریسٹورانٹ "میزنون” پر تقریباً 20 افراد نے حملہ کیا۔مظاہرین نے ریسٹورانٹ میں توڑ پھوڑ کی، کھانے کی اشیاء اور فرنیچر پھینکا، اور کھڑکی کو نقصان پہنچایا۔ حملے کے وقت گاہک اندر اور باہر بیٹھے ہوئے تھے۔ مظاہرین "آئی ڈی ایف کو موت” جیسے نعرے بھی لگا رہے تھے۔

پولیس نے ایک 28 سالہ نوجوان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ دیگر مظاہرین کی شناخت کے لیے سیکیورٹی کیمروں کی ویڈیوز حاصل کر لی گئی ہیں۔دوسری جانب مشرقی میلبورن میں واقع ایک یہودی عبادت گاہ پر بھی ایک شخص نے دروازے پر آتش گیر مادہ ڈال کر آگ لگا دی، جس سے عمارت کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق حملہ آور سفید فام اور تقریباً 30 سال کی عمر کے تھے۔ پولیس ان واقعات کو سنجیدگی سے لے کر تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

صادق آباد کچے میں آپریشن، کراچی سے اغوا کیے گئے تین مغوی بازیاب

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 64 فلسطینی شہید، امدادی مراکز بھی نشانہ

چلاس میں گرمی کا 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

چلاس میں گرمی کا 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی، گرنے والی عمارت کے ملبے تلے افراد کی تلاش جاری، متاثرہ خاندانوں کی امیدیں قائم

Shares: