ریسٹورنٹس، سیاحت، پبلک پوائنٹس، سینما ، تھیٹر دس اگست تک کھولنےکا اعلان

0
27

لاہور، 6اگست: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے وفاقی وزیر برائے پلاننگ و ڈویلپمنٹ اسد عمر کی جانب سے دس اگست تک ریسٹورنٹس، سیاحت، پبلک پوائنٹس، سینما ، تھیٹر دس اگست تک کھولنے جبکہ میرج ہالز بھی جلد کھولنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا مطالبہ تسلیم کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کو زمینی حقائق کا ادراک ہے اور وہ کاروباری شعبے کو سپورٹ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کروناوائرس نے کاروباری شعبہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ کاروبار کھل جانے سے ایک تو کاروباری شعبہ کو بحالی میں مدد ملے گی اور دوسرا عالمی دنیا کو یہ پیغام ملے گا کہ پاکستان کروناسے چھٹکارا پارہا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ جو کاروبار رہ گئے ہیں انہیں بھی جلد کھول دیا جائے گا۔

Leave a reply