ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ، پولیس کی کاروائی، ملزمان کو کیا گرفتار

0
21

ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ، پولیس کی کاروائی، ملزمان کو کیا گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں گزشتہ رات فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، پولیس نے ملزم گرفتار کر لئے

درخواست گزار نے تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا کہ ریسٹورنٹ کے باہر گالم گلوچ سے منع کرنے پر ریسٹورنٹ کے عملہ اور ملزم کا جھگڑا ہوا،پولیس کے مطابق ملزم عابد نے فائرنگ کرکے ناصر، عامر اور اسد کو زخمی کردیا، زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ نیوٹاؤن میں فوری طور پر درج کی گئی.

ایس راول رائے مظہر نے ایس ایچ او تھانہ نیوٹاون کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی،ٹیم نے فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا،ملزم عابد کو معزز عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے، مزید تفتیش کی جا رہی ہے،

ایس پی راول کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،

ایک اور واقعہ میں تھانہ آر اے بازار پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں 11 ملزمان گرفتار کر کے جواء پر لگی رقم، موبائل فون اور آلات قمار بازی برآمد کر لئے.

ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال نے تھانہ رتہ امرال کا دورہ کیا، ایس پی راول نے تھانہ کے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک، حوالات، تھانہ کی سیکیورٹی اور تھانہ سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایس پی راول نے ایس ایچ او اور تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ زیرتفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر مکمل کیا جائے، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں اور ان کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے فوری اقدامات کریں۔

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز شہریوں سے ملاقات کے لئے 3 بجے سے 5 بجے تک اپنےدفاتر میں موجود ہیں، اگر کسی بھی شہری کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ اپنے متعلقہ تھانہ میں جا کر ایس ایچ او سے ملاقات کر سکتا ہے، شہری کی شکایت سن کر ان کی داد رسی کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔

5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار

Leave a reply