رائٹرز بھارت کے چیف فوٹوجرنلسٹ افغانستان میں بھارت کے لیے مشن کے دوران مارے گئے

0
27
رائٹرز-بھارت-کے-چیف-فوٹوجرنلسٹ-افغانستان-میں-بھارت-کے-لیے-مشن-کے-دوران-مارے-گئے.jpg #Baaghi

‏نئی دہلی:رائٹرز بھارت کے چیف فوٹوجرنلسٹ افغانستان میں مارے گئے،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں رائٹرز بھارت کے چیف فوٹوجرنلسٹ دانش صدیقی قندھار کے علاقے سپن بولدک میں طالبان کے حملے میں مارے گئے

ذرائع کے مطابق جب سے افغان طالبان اس علاقے پرقابض ہوئےہیں اس وقت سے لیکر بھارتی صحافی کئی دنوں سے سپن بولدک میں افغان فوج کے ساتھ موجود تھے

یاد رہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغان طالبان نے جہاں دیگر علاقوں پر قبضے کیلئے پیش قدمی شروع کر رکھی ہے وہیں پاکستان سے ملحقہ پاک افغان چمن بارڈکے قریب سپین بولدک پر بھی طالبان نے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔پاکستان نے سکیورٹی خطرات کو سامنے رکھتے ہوئے پاک افغان سرحد چمن باڈر کو مکمل طورپر بند کر دیا ہے ۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستانی سرحد سے متصل افغان ضلع اسپن بولدک پر قبضے کے لیے حملہ کیا گیا، پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ کاکنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

دوسری طرف لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھی باب دوستی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے جس کے باعث تجارت بھی معطل ہے، باب دوستی پر اضافی سکیورٹی تعینات کرکے پاک افغان بارڈر پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، باب دوستی گیٹ سے آمدورفت اور تجارت بحالی کیلئے طالبان کی مقامی قیادت سے رابطے میں ہیں

Leave a reply