بدنام زمانہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے مرکز پر حملے سے متعلق انکشافات کا سلسلہ جاری

0
20

بغداد :اربیل میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے مرکز پر حملے سے متعلق انکشافات کا سلسلہ جاری ،اطلاعات کے مطابق عراقی ذرائع نے موساد کے مرکز پر حملے میں مارے جانے والے صیہونیوں کے نام ظاہر کردیئےہیں۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی عراق میں موساد کے مرکز پر حملے سے متعلق تازہ اطلاعات سامنے آگئی ہیں۔ان اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں کم ازکم دس صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ایک اعلی سیکورٹی افسر کے مطابق موساد کے انٹیلیجنس سینٹر اور آپریشنل کمان کے مرکز پر ہونے والے اس حملے میں مارے جانے والے تین افراد کی شناخت منحانین نوعام، عکیفا عامی اور بی رز جیکب کے طور پر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے موساد کے افسران کئی مہینوں سے اربیل میں واقع صیہونی حکومت کے جاسوسی کے مرکز ميں سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔

ط

Leave a reply