ریونیو عوامی خدمت سروسز کا مقصد عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

0
36

ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی کی زیر صدارت تحصیل کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا ہے، ریونیو عوامی خدمت سروسز میں فرد کا اجراء، رجسٹریشن، انتقال، درستگی نام، ڈومیسائل اور دیگر ریونیو سے متعلقہ مسائل کوسنا گیا ہے، ریونیو سے متعلقہ سائلین کی شکایات کو سن کر فوری عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کئے گئے ہیں،

ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خان کی ہدایت پر ماہانہ ریونیو عوامی خد مت سروسز کا انعقاد جاری ہے، ریو نیو عوامی خدمت سروسز کا مقصد عوام کے ریونیو سے متعلق درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہے، ریونیو عوامی خدمت سروسز میں ایک ہی چھت تلے ریو نیو سے متعلقہ تمام مسائل کو حل کیا جا رہا ہے، ریونیو عوامی خدمت سروسز میں لوگوں کے مسائل حل ہونے سے اداروں پر اعتماد بحال ہوا ہے، تمام محکمے عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کریں اور کسی قسم کے تاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں.

اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو اشفا ق الرحمن خان، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، اے سی بوریوالا عمر فاروق، اے سی میلسی عبدالرزاق علی، تحصیلدار حافظ محمود اقبال کاٹھیا اور دیگر افسران موجود تھے۔

طیب اشرف
نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

Leave a reply