ریونیو کے معاملات کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اہم اجلاس

باغی ٹی وی : اجلاس کی صدارت اے ڈی سی آر لاہور عبدالرؤف مہر نے کی.اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل دار، ریونیو افسران اور دیگر کی شرکت.

اے ڈی سی آر کو ریونیو وصولیوں کے بارے می‌ بریفنگ دی گئی. زیرالتوا جمع بندیوں کی فوری تیاری کی ہدایات کی گئیں. ماہ فروری تا مئی کی پراچہ رجسٹری کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.

اے ڈی سی آر عبدالرؤف مہر کے مطابق انتقالات، وراثتی تقسیم، اسسٹنٹ کمشنرز کے دورے، منظور شدہ اور غیر منظور شدہ ہاوسنگ سوسائٹی، ریونیو کے کیسوں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا.تمام ریونیو افسران پوری ایمانداری سے اپنا کام سرانجام دیں. ریونیو وصولیوں جمع مندیوں اور دیگر معاملات کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی

Shares: