جھنگ:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد سموگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس

باغی ٹی وی جھنگ(نامہ نگارعظیم حمید)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت انسداد سموگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں سموگ پر قابو پانے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا کہنا تھا حکومت پنجاب کی جانب سے فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی ہے۔فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ زراعت اور محکمہ ماحولیات کے افسران وعملہ فیلڈ میں رہیں ۔اگر کوئی قانون کی خلاف وزی کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اسسٹنٹ کمشنرز سموگ کی روک تھام کیلئے کئے جانیوالے اقدامات پر پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کے حوالے سے روزانہ میٹنگ کریں اور رپورٹ پیش کریں ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں، صنعتوں کیخلاف کریک ڈاﺅن مزید تیز کیا جائے اور ضلع میں صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی کے حامل بھٹو ں کو کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی ۔

Leave a reply