انصاف میڈیسن کارڈ کا اجر،اب دوائی مفت ملےگی ،عمران خان کا انقلابی منصوبہ

0
31

لاہور: انصاف میڈیسن کارڈ کا اجر،اب دوائی مفت ملےگی ،عمران خان کا انقلابی منصوبہ ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک زبردست انقلابی قدم اٹھاتےہوئے پنجاب حکومت کوہدایت کی ہےکہ وہ غریبوں کے لیے مفت دوائی کا انتظام کریں ،

اسی حکم کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا کردیا، مذکورہ کارڈ کے ذریعے شہریوں کو مفت ادویات دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اس میڈیسن کارڈ سے ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کی مفت دواؤں کا آغاز کیا ہے، مریضوں کی سہولت کے لیے آسان طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیواسپتال یا ڈی ایچ کیواسپتال میں بائیومیٹرک تصدیق ہوگی، مریض کو رجسٹر کرکے انصاف میڈیسن کارڈ جاری کردیا جائے گا، مریض کسی بھی متعلقہ سینٹر سے مفت ادویات لے سکے گا۔وزیراعلیٰ نے اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کے لیے ڈیسک بنانے کی ہدایت کردی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپر 174882 مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم ہوں گے، وہ دن دورنہیں جب پنجاب کے ہر شہری کو مفت علاج کی سہولت ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارا عزم ہے اور ہم اس وعدے کو پورا کرکے دم لیں گے۔

Leave a reply