
بالی وڈ کے نوجوان آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کی موت نے جہاں بالی وڈ میں اقربا پروری کے موضوع پر بحث چھیڑ دی ہے وہیں اب اس حوالے سے بھارتی عوام کی جانب سے انڈین میڈیا کے کردار بھی سوال اٹھائے جانے لگے ہیں۔
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں انڈیا میں ایک بار پھر سوشانت سنگھ کی موت پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے اور ٹوئٹر پر اس حوالے سے مختلف ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر جہاں لوگ اس معاملے پر میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ کردار پر سوال اٹھا رہے ہیں تو دوسری جانب سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکربورتی کو ہی سوشانت کی موت کا ذمہ دار سمجھنے والے صارفیں ریا کا انٹرویو کرنے والے چینلز کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔
سوشانت سنگھ کی موت کے بعد اور سوشانت کے والد کی جانب سے ریا پر لگائے گئے الزامات کے بعد سے اداکارہ کے خلاف مہم جاری ہے جس میں سوشانت کے مداحوں کے علاوہ انڈیا کے چند مشہور صحافی بھی شامل ہیں۔
جبکہ انڈیا کےایک چینل نے توریا چکربورتی کو ایک ’چالاک‘ عورت قرار دیا ہے جس نے ’کالے جادو‘ کی مدد سے سوشانت کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا ہے-
اس ضمن میں ویویک نامی صارف نے ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ریا چکربورتی کے ایک بھارتی چینل کو انٹر ویو دینے کی ایک ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ ٹی وی چینلز ریا چکروتی کا انٹرویو کر کے سوشانت سنگھ کیس سے جڑے جذبات کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ اس بکواس کو بند کیا جائے۔
First #aajtak and now #NDTV both trying to manipulate the emotions related to #SSRMurderCase by interviewing this #RheaChakrobarty . Stop this nonsense #RheaChakrabortyInterview #RheaDualFaceExposed @republic @KanganaTeam @ishkarnBHANDARI pic.twitter.com/hlQvVebtzb
— Vivek (@Usingvivek) August 28, 2020
دوسری جانب سابق رکن پارلیمان ڈاکٹر ادت راج نے اپنے ٹوئٹ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اس وقت سے ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا جب سوشانت سنگھ کی موت کی کوریج نے اہم مسائل کو پس پشت ڈال دیا۔
I avoid watching TV ever since Sushant Rajpat coverage has relegated back important issues . However, I could watch Rhea Chakravarty interview on NDTV & it seems she is being made scapegoat to suppress issues like unemployment,Corona ,China incursion & exploit Bihar sentiment .
— Dr. Udit Raj (@Dr_Uditraj) August 27, 2020
ڈاکتڑ ادت راج نے مزید لکھا کہ ریا چکربورتی کے انٹرویو کو بہار کے جذبات مجروح کرنے اور بے روزگاری چین اور کورونا جیسے مسائل سے بچنے کے لیے استعمال کیا گیا
دوسری جانب سوشانت سنگھ کےمداح جو ریا چکربورتی کو ہی ان کی موت کا ذمہ دار سمجھتے ہیں، ریا کا انٹرویو کرنے والے چینلز پر تنقید کر رہے ہیں-
ROAR it louder and say
Stop interviewing CRIMINAL on national television.@aajtak@ndtvindia
PR STUNT BAND KRO 🚫🚫🚫
— TannuPriyah | | (@tannU240) August 28, 2020
ایک صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا قومی ٹی وی پر مجرموں کا انٹرویو کرنا بند کیا جائےانہوں نے کہا کہ ریا انٹرویو کی نہیں بلکہ تفتیش کی مستحق ہیں۔
@aajtak @ndtv Band Karo Band Karo… Criminals Ka interview Lena Band Karo…Aur Kitna Niche Giro ge Money ke Liye…. #StopPR4Killers
— Jafrina (@jk_khoja) August 28, 2020
ایک صارف نے لکھا کہ بند کرو مجرموں کا انٹر ویو لینا بند کر اور کتنا پیسے کے لئے نیچے گرو گے-
واضح رہے کہ 25 جولائی کو سوشانت سنگھ کے والد کی جانب سے درج کرائی گئی ایک ایف آئی آر میں ریا چکربورتی پر سوشانت کو خودکشی کے لیے مائل کرنے سوشانت کا پیسہ چوری کرنے، انھیں نشہ آور ادوات دینے، ان کی ذہنی صحت کے بارے میں لوگوں کو بتانے کی دھمکی دینے کے علاوہ خاندان سے دور کرنے کا الزام بھی عائد کیا –