رہائشی سہولتیں دینے کا کام ایک جہاد سمجھ کر کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

0
18

رہائشی سہولتیں دینے کا کام ایک جہاد سمجھ کر کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے رائیونڈ میں پرائم منسٹر افورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا 50 لاکھ گھروں کا وعدہ تیزی سے حقیقت میں بدل رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور میں 35 ہزاراپارٹمنٹس پراجیکٹ کے پہلے فیز کا آغاز ہو چکا ہے۔4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیاہے-پرائم منسٹرافورڈ ایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت صوبے کے مختلف شہروں میں 133 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔پہلے مرحلے میں پنجاب کی26 تحصیلوں میں 32مقامات پر 10120 گھر بنائے جا رہے ہیں۔اللہ تعالی کے فضل و کرم سے 10 مقامات رائے ونڈ، چونیاں، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، خوشاب ، سرگودھا، چنیوٹ، خانیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں پرائم منسٹرافورڈ ایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔ پنجاب کی دیگر تحصیلوں میں بھی اس پراجیکٹ کو لانچ کرنے کیلئے کام جاری ہے۔ اس پراجیکٹ کا دائرہ کار مزید تحصیلوں تک وسیع کریں گے-

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بہت جلد یہ منصوبہ دیگر تحصیلوں میں بھی شروع کیا جائے گا۔گھر کا رقبہ 3 مرلے سے بڑھا کر ساڑھے 3 مرلے کر دیا گیا ہے-کل امدادی قیمت 30 سے 35 ہزار روپے فی مرلہ رکھی گئی ہے جبکہ اس رقبہ کی مارکیٹ ویلیو لاکھوں روپے میں ہے۔ پرائم منسٹر افورڈ ایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت ہر گھر کی مجموعی لاگت تقریباً14لاکھ 30 ہزار روپے ہے۔ درخواست گزار ایک لاکھ 43 ہزار روپے جمع کرائے گا-تعمیرات کیلئے باقی رقم تقریباً 10 لاکھ روپے بینک آف پنجاب فراہم کرے گا -ماہانہ قسط تقریباً 10ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ حکومت پاکستان /NAPHDA ہر گھر کیلئے 3لاکھ روپے سبسڈی فراہم کرے گی-اس طرح 14لاکھ روپے مالیت کا گھر صرف 11لاکھ روپے میں ملے گا جبکہ زمین پر دی گئی سبسڈی اس کے علاوہ ہے۔غریب کو گھر فراہم کرنا کار خیر ہے -شفافیت اور کوالٹی کو یقینی بنانے کیلئے پرائم منسٹرافورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کی ذمہ داری ایف ڈبلیو او کے سپرد کی گئی ہے۔صوبائی کابینہ اس پراجیکٹ کے 32 مقامات کیلئے انفراسٹرکچر وغیرہ بنانے کیلئے 3ارب روپے کی منظوری دے چکی ہے جس سے سڑکیں اور دیگر انفراسٹرکچر بنایا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے بینرتلے عوام کو سستی رہائشی سہولتیں دینے کا کام ایک جہاد سمجھ کر کیا جا رہا ہے-انشاء اللہ اس میں ہم سرخرو ہو ں گے اور یہ اس خواب کی تکمیل ہے جس کا وعدہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے کیا۔

Leave a reply