رہائی سے قبل ہی شہباز شریف نے پیغام بھجوا دیا، کس کو؟

0
32

رہائی سے قبل ہی شہباز شریف نے پیغام بھجوا دیا، کس کو؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا عوام اور کارکنان کے نام پیغام جاری کردیا

شہبازشریف نے ضمانت ہونے پر دعاوں پر قوم اور کارکنان کے لئے شکریے کا پیغام دیا ہے .ہباز شریف نے کورونا وبا کی شدت کے باعث کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے سختی سے منع کر دیا اور کہا کہ آپ کی دعائیں ہی میرا استقبال ہیں پوری قوم اور کارکنان کی مخلصانہ دعاوں کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اپنے کرم سے نوازا سب دوست،احباب اور میرا فخر، میرے کارکنان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں پارٹی قائدین، رہنماوں اور کارکنان اور عوام نے میرے لئے بھرپور وابستگی اور حمایت کا اظہار کیا

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کی انتہائی شدت سے نجات ملتے ہی کارکنان سمیت سب احباب سے ملاقات کروں گا کورونا کی مہلک وبا کے تیزی سے پھیلاو کے پیش نظر کارکنان خود کو فی الحال گھروں تک محدود رکھیں انشاءاللہ کورونا سے نجات کے بعد قوم کی زندگی میں آسانیوں کا آغاز ہوگا، عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے میرے لئے آپ کی زندگی سب سے قیمتی، اہم اور مقدم ہے، کورونا کی درپیش صورتحال میں اس پر توجہ دیں

دوسری جانب ن لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو آج رہا کیا جائے گا،نیب کے تمام الزامات مسترد ہوچکے ہیں خوشی ہے آج قائد جیل سے رہا ہورہے ہیں شہباز شریف نے کورونا کے باعث کارکنوں کو جمع ہونے سے منع کیا

Leave a reply