ریاست کا کام کاروبار کرنا نہیں، چیف جسٹس

0
38
supreme court

سپریم کورٹ میں ریلوے کی زمینوں کی لیز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے پوری دنیا میں ثابت ہو گیا ہے کہ ریاستی اداروں کا کام کاروبار کرنا نہیں ہوتا، اسٹیل ملز، پی آئی اے اور دیگر اداروں میں کاروبار کا نتیجہ دیکھ لیا ہے، ریاستی ادارے اسی لیے خسارے میں ہیں کہ ان پر حد سے زیادہ بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، پی آئی ڈی سی سمیت مختلف پروجیکٹ کاروبار کی وجہ سے ختم ہو گئے،ریاست کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے، کسی بھی ریاستی ادارے کو کاروبار کرنے سے پہلے پارلیمنٹ سے اجازت لینا ہوتی ہے،

سپریم کورٹ نے پاکستان ریلوے کو عوامی استعمال کیلئے زمین لیز پر دینے کی اجازت دے دی ،عدالت نے حکم دیا کہ پاکستان ریلوے کی لیز ہونے کے بعد زمینوں کی حیثیت تبدیل نہ کی جائے،پاکستان ریلوے کی زمین پر پارک ہے تو اس پر تعمیرات نہ کی جائیں،

پاکستان ریلوے نے کوچز کی نیلامی کے لیے اشتہار دے دیا

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

Leave a reply