کوئی قانون ہاتھ میں لیتا ہے تو ریاست کو فوری اقدام کرنا چاہیے۔اسلامی نظریاتی کونسل
اسلامی نظریاتی کونسل کا 237واں اجلاس چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
کونسل نے مؤرخہ 25مئی 2024ء کو سرگودہا میں توہین قرآن اور مشتعل ہجوم کی طرف سے مسیحی خاندانوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ توہین قرآن اور مسیحی خاندانوں پر حملے کرنے والے افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ اس موقع پر کونسل نے اپنی سابقہ سفارش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے جرائم کے فیصلوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں جو دن رات سماعت کرکے ان جرائم پر اکسانےاور منصوبہ بندی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دیں۔ کونسل نے مزید کہا کہ عوام میں یہ رجحان بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیا جائے۔ ایسا کرنا قرآن و سنت، آئین پاکستان اور متفقہ قومی دستاویز” پیغام پاکستان” کے خلاف ہے۔اگر کوئی قانون ہاتھ میں لیتا ہے تو ریاست کو اس کے خلاف فوری اقدام کرنا چاہیے۔
مزید برآں کونسل نےسزا یافتہ مجرم کی سزا معافی کے متعلق سپریم کورٹ کی طرف سے موصولہ سوالات اور عدالت عالیہ لاہور کی طرف سے طلاق یافتہ بیٹی کے نفقے کے متعلق سوالات پر بھی غور کیا۔
حج عام آدمی کی پہنچ میں کیسے آئے گا……؟ تحریر:محمد نورالہدیٰ
40781 عازمین حج سعودیہ پہنچ گئے.
سفرِ حجاز…… چند مشاہدات …… تجاویز،محمد نورالہدیٰ