باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے کیخلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت ہوئی،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست واپس لئے جانے پر تاجروں کی درخواست نمٹا دی ، دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دھرنے سے معلق سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے کنٹینرز لگانا مسئلے کا حل نہیں انتظامیہ کوئی جدید طریقہ اپنائے ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا راولپنڈی میں کچھ ہوتاہے تو بھی اسلام آباد آنیوالوں کو دشواری ہو سکتی ہے
قبل ازیں پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت سے متعلق درخواست واپس لے لی پی ٹی آئی کے وکیل نے سماعت کے دوران درخواست واپس لینے کی استدعا کی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی,پی ٹی آئی قیادت نے راولپنڈی کے فیض آباد چوک میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیا اور پی ٹی آئی رہنمائوں نے انتظامیہ کو سکیورٹی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد
شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار
جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا
پی ٹی آئی کی 26 نومبر راولپنڈی متوقع دھرنا،راولپنڈی انتظامیہ نے وینیو تبدیل کرنے کی تجویز دے دی، راولپنڈی انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے وینیو تبدیل کرنے کی تجویز دی، راولپنڈی حساس عمارتوں کی سیکیورٹی اور پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پی ٹی آئی قائدین نے مشاورت کے لیے مزید وقت مانگ لیا ، پی ٹی آئی فیض آباد کے قریب 26 نومبر کو دھرنا دینا چاہتی ہے، 26 نومبر کو انگلینڈ ٹیم اسلام آباد پہنچے گی، انتظامیہ نے دھرنے کا مقام علامہ اقبال پارک تک لانے کی تجویز دی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان براستہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچیں گے ہیلی کاپٹر سے اسٹیج تک سیکیورٹی انتظامات پر بھی نظر ثانی جاری ہے، فیض آباد کے قریب انتہائی اہم تنصیبات بھی موجود ہیں، انتظامیہ نے پی ٹی آئی قائدین کو تمام خدشات سے آگاہ کردیا،