ریاست مدینہ اور پروٹوکول ، تحریر: فردوس جمال
ریاست مدینہ اور پروٹوکول ، تحریر: فردوس جمال
یہ محترمہ تحریک انصاف کی زرتاج گل صاحبہ ہیں جو کچھ عرصہ پہلے تک قوم کو موسم کے حال احوال سنایا کرتی تھی،شہزادی صاحبہ ڈی جی خان کے پوسٹ گریجویٹ کالج فار وومن کے دورے پر ہیں.
کالج کے گیٹ سے لیکر کانفرنس حال تک شہزادی صاحبہ کے استقبال میں قوم کی نوخیز بیٹیاں گلاب کی پتیاں ہاتھ میں لئے کھڑی ہیں،گلاب نچھاور کئے جا رہے ہیں.
شہزادی صاحبہ کے قافلے میں مرد بھی شامل ہیں وہ بھی گلابوں کو پاؤں میں مسلتے ہوئے شہزادی صاحبہ کے قدم پر قدم رکھتے آگے بڑھ رہے ہیں.
خدا جانے کب ان شاہی پروٹوکولز سے اس قوم کی جان بخشی ہوگی،کب ان غلامانہ ریت رواج سے ہم باہر آئیں گے؟
زرتاج گل کی جگہ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے لئے بھی یوں بچیوں کو کھڑا کیا جاتا تو غلط ہوتا.
ریاست مدینہ میں اس طرح کے متکبرانہ،شاہانہ اور بے شرمانہ پروٹوکولز کی اجازت نہیں ہونی چاہئے.