ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف مہم ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے، لاہو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمیں ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے،بھارت چاہتا ہے پاکستان میں بدامنی ہو،نوازشریف کے بیانات پر وزیراعظم کے بیان کی تائید کرتا ہوں، نوازشریف نے ایک گھنٹہ تقریر کی کسی نے پابندی نہیں لگائی،ریاست پاکستان بنانا ری پبلک نہیں ہے، شہر یار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے فیصلے ملک سے باہر نہیں ہوں گے،نوازشریف ووٹ کو عزت دینا چاہتے ہیں تو وطن واپس آئیں ،پی ٹی آئی اورعمران خان پر تنقید کریں لیکن ملک پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،ریاستی ادارے اور ملک ایک پیج پر ہیں،ریاستی اداروں کےخلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، شہر یار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ملک سے محبت رکھتے ہیں تو یہاں آنا چاہیے نواز شریف عدالتوں میں نہیں جارہے نواز شریف اقتدار کیلئے اس سطح پر آگئے ہیں،ہر ایک کو اختیار ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق مقدمہ کرا سکتا ہے شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر … ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی پڑھنا جاری رکھیں