ریاض میں زور دار دھماکہ ، ملک بھر کے ایئر پورٹ بند کردیے گئے

0
33

ریاض میں زور دار دھماکہ ، ملک بھر کے ایئر پورٹ بند کردیے گئے

باغی ٹی وی : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے ۔ دھماکے کی جگہ اور نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ریاض پر ایک میزائل داغا گیا ہے جسے دفاعی فضائی نظام نے ناکارہ بنا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں تباہ ہونے والے میزائل کو دکھایا گیا ہے جبکہ ریاض کے ہوائی اڈے کو پروازوں کی آمد ورفت کےلیے تاحکم ثانی بند کر دیا گیاہے. ایف پی کے مطابق ریاض کے بعض رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر دو دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

دھماکے کے معاملے پر سعودی عرب کے حکام کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔سعودی عرب کو 2015 سے ہمسایہ ملک یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل یا ڈرون حملوں سے مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تین روز پہلے ریاض پر داخلے گئے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ریاض کی جانب سے بڑھنے والے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

Leave a reply