ریاض سے لاہور آنے والی فلائٹ اسلام آباد میں ؟

0
22

ریاض سے لاہور آنے والی فلائٹ اسلام آباد میں؟
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، رات سے ملک بھر میں بلیک آؤٹ ہے. جس وجہ سے ہرطرف افراتفری کا عالم ہے . پورا نظام دھرم بھرم ہو کر رہ گیا. اسی وجہ سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض‌سے لاہور کے آئے والی پرواز کو اسلام آباد اترنا پڑا. واضح رہے کہ اس پرواز کی لینڈنگ کی لاہور سے اسلام آباد اترنے آفیشل وجہ سامنے نہیں‌ آئی ہے. تاہم لاہور میں‌ رات مکمل بلیک آؤٹ تھا . اس طیارے میں‌ 140 مسافر سوار تھے . ان حالات میں اس فلائیٹ لاہور میں‌ لینڈنگ کرسکی.


ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی بحالی شروع ہو گئی، لاہور، اسلام آباد، کراچی ، ملتان ، پشاور سمیت کئی علاقوں کو بجلی کی مرحلہ وارفراہمی جاری ہے، ملک کے کئی اضلاع تاحال بجلی سے محروم ہیں، این ٹی ڈی سی نے بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، رات گئے پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا۔ لاہور ، اسلام آباد ،کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ رات 11 بج کر 41 منٹ پر گدو میں فالٹ پیدا ہوا جس کے باعث ملک کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ ہوئی اور سسٹم کی فریکوئنسی 50سےصفرپرآگئی، فریکوئنسی گرنے کے باعث پاور پلانٹس بند ہوگئے۔

Leave a reply